وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے میرپور شہر میں بڑھتی ہوئی یرقان کی بیماری کی روک تھام کے لئے شہریوں کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کے لئے فوری طور پرضلعی انتظامیہ کو دی گئی ہدایات پر انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے شہر بھر کے ٹیوب ویلوں اور مین واٹر ٹینک کی صفائی و ستھرائی پر کام شروع کردیا اس طرح واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں کی لیکج کی بھی ہنگامی طور پر مرمت کی جارہی ہیں


وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے میرپور شہر میں بڑھتی ہوئی یرقان کی بیماری کی روک تھام کے لئے شہریوں کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کے لئے فوری طور پرضلعی انتظامیہ کو دی گئی ہدایات پر انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے شہر بھر کے ٹیوب ویلوں اور مین واٹر ٹینک کی صفائی و ستھرائی پر کام شروع کردیا اس طرح واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں کی لیکج کی بھی ہنگامی طور پر مرمت کی جارہی ہیں۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر اور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راجہ انعام اللہ خان کی نگرانی میں ٹیوب ویل نمبر 4اور ٹیوب ویل نمبر 12 کے ٹینکوں کے چین کوپی کے ذریعے مکمل صفائی وستھرائی کی گئی  جس کے بعد کلوریشن کر دی گئی جبکہ کے دیگر ٹینکو ں اور ٹیوب ویلوں کی بھی صفائی اور ستھرائی پر کا م شروع کیا جا رہا ہے اس طرح تمام ٹیوب ویلوں کے پانی کے نمونے بھی لے کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے میرپور شہر میں تمام کھا نے  پینے کی اشیا ء تیار اور فروخت کرنے والے ہو ٹلوں اور دیگر دوکانوں کو پہلے سے ہدایات دے رکھی ہیں کہ وہ پانی کے استعمال کے سلسلہ میں بنائی گئی ٹینکیوں کی صفائی سمیت واٹر فلٹر استعمال کریں گے۔

Share This Post

More To Explore