وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی طرف سے گڈ گورننس کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر میرپورسردار عبدالقادر نے صبح سویرے مختلف دفاتر میں افسران اور سٹاف کی حاضرچیکنگ کی۔انہوں نے محکمہ برقیات سٹی ون،سٹی ٹو،مین آفس اور سٹور ڈویژن،جنگلات،زراعت،پی ڈبلیو ڈی بلڈنگ ڈویژن کے دفاترمیں حاضری اور اوقات کارکی اچانک چیکنگ کی۔دوران چیکنگ دفاتر میں مجوعی طور پر98فیصد حاضری پائی گئی۔جن محکموں کے ملازمین دفتر حاضر نہیں تھے ان کی کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ارسال کی جائے گی۔بعض ملازمیں جھنوں نے پیشگی رخصت اتفاقیہ منظور تھیں کا ریکارڈ اور چھٹیوں کے استحقاق کے ریکارڈ بھی دیکھا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات پر من وعن عملدرآمد ملازمین کی قومی ذمہ داری ہے جس کوپورا کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی یا لاپروائی نہیں ہونی چاہیے۔حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ملازمین کی دفتری اوقات کار کی پابندی کے باعث میرپور میں صبح سویرے سڑکات اور دفاتر کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث جہاں دیگر نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا تھا وہاں دفتری اوقات کار اور روز مرہ کی زندگیوں میں بھی صبح کے اوقات کاردیر سے جاگنا معمول بن گیا تھاتاہم وزیر اعظم کے ایک حکم پر ریاست بھر میں سو فیصد تو نہیں البتہ 90فیصد سے زائد ملازمین نے دفتری اوقات کار کی مکمل پابندی کرناشروع کر دی ہے جس سے دفاتر میں آنے والے سائلین کو ملازمین کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ابتدائی طور پر وزیراعظم کی طرف سے عوام الناس کے لئے سہولیات و مراعات کی فراہمی کے لئے اپنے سمیت ریاست کے جملہ افسران و ملازمین کو حقیقی طور پر پبلک سرونٹ کے طور پر خدمات پیش کرنے سے عوام میں افسر شاہی کی تصور کا بھی خاتمہ ہوجائے گا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
