وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی جانب سے ریاست کے اندر میرٹ کی بحالی اور گڈگورننس کے لیے اٹھاے گئے اقدامات پر ریاستی مشینری نے تیزی سے عملدرآمد شروع کر دیا۔ محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں 2019سے2021 تک مبینہ طور پر جعلی و فرضی بھرتیوں کی چھان بین کے حوالہ سے قائم فیکٹ فائنڈنگ و انکوائری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی/ سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران ڈپٹی سیکرٹری صحت عامہ محترمہ بینش جرال، سیکشن آفیسر قانون چوہدری محمد اشفاق اور سیکرٹری کمیٹی/ سیکشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن میں 2019سے2021کے دوران عمل میں لائی گئی 491 بھرتیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ٹیکنیکل ڈائریکٹرز و دیگر ریکروٹنگ اتھارٹیز سے جملہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔ محکمہ اطلاعات سے بھی ان بھرتیوں کے بارہ میں اشتہارات کی اشاعت کی حد تک تفصیل حاصل کی گئی اور ابتدائی طورپرعیاں ہواکہ یہ بھرتیاں بغیر اشتہار کے کی گئی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کا اجلاس آئندہ منگل کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی اس پر کام کریگی اورمقررہ مدت میں حکومت کومحکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں 491خلاف قواعد، جعلی و فرضی، بدوں اشتہار اور خلاف میرٹ بھرتیوں /تقرریوں میں ملوث آفیسران کی نشاندہی،انکے خلاف تادیبی کارروائی کی تجاویز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ذمہ داران کا تعین کرکے حکومت کو اپنی سفارشات پیش کریگی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
