وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اسلام، آئین اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کے حالات بہتر بنائیں گے۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عالمی یوم مزدور پر آزادکشمیر اور پوری دنیا کے محنت کشوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اسلام، آئین اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کے حالات بہتر بنائیں گے۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عالمی یوم مزدور پر آزادکشمیر اور پوری دنیا کے محنت کشوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد ہے جن کی قربانیاں اب عالمی تحریک بن چکی ہیں، دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور مزدوروں کی صحت اور حفاظت کے لیے آئی ایل او کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدور اور محنت کشوں میں پڑھے لکھے، ناخواندہ، ہنر مند اور غیر ہنر مند شامل ہیں، مزدور کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مزدور کو اپنا دوست قرار دیا ہے، حکم ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی اجرت ادا کی جائے، یہ اسلام میں مزدوروں کی حیثیت اور ان کے معاشی حقوق کی واضح تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کے حالات بہتر بنائیں گے، مزدوروں کے مسائل ہر سطح پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

