آزاد کشمیر کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ چوہدری مختار حسین اور ریجنل چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی و کمشنر چوہدری شوکت علی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض کی پرانی فوڈ ویگن گاڑیاں کے مالکان سے انتہائی اہم میٹنگ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرپور سے جاتلاں سرائے عالمگیر اور میرپور سے دینہ جہلم چلنے والے پرانی فوڈ ویگنیں کے روٹ پرمٹ ختم کیے جارہے ہیں لہذا ایک ماہ کے اندر اندر ان روٹس پر چلنے والی فوڈ گاڑیوں کے مالکان فوڈ ویگن کی جگہ نئی ہائی ایس چلانا چاہیں تو ان کے روٹ پرمٹ فوڈ ویگنوں کے بجائے نئی گاڑیوں میں تبدل کردیئے جائیں گے بصورت دیگر ایک ماہ گزر جانے کے بعد ان روٹس پر چلنے والی فوڈ ویگنوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال کی اجازت نہ ہوگی۔یہ اقدام مسافروں کی سہولیات کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
ویگن ٹرانسپورٹ کے نمائندگان نے میٹنگ میں اس امر یقین دلایا کہ وہ مقررہ مدت میں ان روٹس پر اپنی نئی گاڑیاں چلانا شروع کردیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
