ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے میرپور شہر میں عید کی شاپنگ کے لئے شہر کے مصروف کاروباری مراکز جن میں میاں محمد روڈ،رابی سنٹر،چائینہ مارکیٹ،بنگیال اور نفیس بیکری کے آس پا س کی دوکانوں پر آنے والے گاہکوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولیا ت کے لئے شام سے رات تک ڈی سی گارڈن پارکنگ کے لئے کھول دیاہے،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر نے پولیس کے ہمراہ شاپنگ سنٹر کا دورہ کیا اور ان شاپنگ سنٹرز کے دکانوں کے مالکان حضرات اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں کی پارکنگ میاں محمد روڈ سمیت لنک روڈ پر نہ ہونے دیں،عید کی شاپنگ کے دوران عوام الناس کی سہولت کے لئے ضلعی انتظامیہ نے شام کے اوقات کار میں DCگارڈن کی پارکنگ کھول دی ہے جہاں وہ گاڑیاں اور موڑسائیکل پارک کی جاسکیں گی۔DCگارڈن کے علاوہ میاں محمد روڈ اور سپریم کورٹ جانے والی روڈ پر یا سرکاری رہائش گاہ کی طرف کوئی بھی گاڑی روڈ پرپارک نہیں کی جائے گی اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
