ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر میرپور کی ہدایات پرتحصیلدار عمران یوسف نے شہر کے مختلف بازاروں پرانی ہٹیاں،نانگی بازار اور دیگر شہرمیں قصاب مارکیٹ کا پرائیویٹ گاڑی میں سرپرائز وزٹ کیا


ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر میرپور کی ہدایات پرتحصیلدار عمران یوسف نے شہر کے مختلف بازاروں پرانی ہٹیاں،نانگی بازار اور دیگر شہرمیں قصاب مارکیٹ کا پرائیویٹ گاڑی میں سرپرائز وزٹ کیا اس دوران جملہ قصابوں کو مقرر کردہ ریٹ اور انتظامیہ کی طرف سے ہدایات پر من و عن عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں جبکہ انھوں نے دورہ کے دوران مختلف اشیاء کی دوکانوں کی بھی پڑتال کی۔باٹا شوز کی ایک شاپ پر زائد قیمت وصول کرنے پر متعلقہ دوکان کے خلاف کارروائی کی اور جملہ دوکانداروں کو ہدایات دیں کے وہ کسی صورت مقرر کردہ ریٹس سے زائد وصول نہ کریں۔قصاب حضرات دوکانوں پر صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھیں

Share This Post

More To Explore