آزاد کشمیر کے وزراء حکومت چوہدری ارشد حسین،چوہدری یاسر سلطان،چوہدری اظہر صادق اور چوہدری مقبول گجر نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں 32 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا عمل صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی کوششوں سے مکمل ہوگے ہیں اب منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خدمت خلق کے جذبہ سے کام کرنا ہوگااور لوگوں کے مسائل حل کرنا ہوں گے


آزاد کشمیر کے وزراء حکومت چوہدری ارشد حسین،چوہدری یاسر سلطان،چوہدری اظہر صادق اور چوہدری مقبول گجر نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں 32 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا عمل صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی کوششوں سے مکمل ہوگے ہیں اب منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خدمت خلق کے جذبہ سے کام کرنا ہوگااور لوگوں کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا کی طرف سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں ان کی رہائش گاہ موڑہ کھوہ میں منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے جبکہ صدارت چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے کی۔
آزاد کشمیر کے وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نمائندگان کی کامیابی اور بالخصوص راجہ نوید اختر گوگا کی بلامقابلہ چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہونا ہمارے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ ہے جس میں وزیر تعمیرات عامہ ومواصلات چوہدری اظہر صادق کا بھی اہم رول ہے۔ ہماری سیاست میں تمام برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے۔چیئرمین شپ کے لئے ہم نے برادری ازم کے بت پاش پاش کر دیئے ہیں اور راجہ نوید اختر کو چیئرمین بنایا ہے۔
وزیر فیزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا سمیت جملہ چیئرمین،وائس چیئرمین ہا،میئر و ڈپٹی میئر اور کونسلرز کو مبارک باد دی اور کہا کہ 32 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ہم تبدیلی لائیں گے۔حکومت کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کے لئے جو بھی معاونت در کار ہوگی ہم انہیں فراہم کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر لوگوں کے مسائل حل کریں گے

Share This Post

More To Explore