صدرِ آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا کی رہائش گاہ پر02اپریل بروز اتوارشام05بجے عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ قائد کشمیر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل اتوار کے روز کھڑی شریف تشریف لا رہے ہیں۔ صدر ریاست کے اعزاز میں چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے اپنی رہائش گاہ پر عظیم الشان استقبالیہ جلسے کا اہتمام کیا ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کھڑی کے عوام سے خطاب میں اہم پیغام دیں گے۔صدر ریاست کا شاندار اور فقید المثال استقبال کیا جائیگا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
