آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر انور رضا اور سیکرٹری جنرل خلیل احمد راجہ سمیت تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں سردار تنویر الیاس خان نے اس توقع کا اظہار کیا

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر انور رضا اور سیکرٹری جنرل خلیل احمد راجہ سمیت تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں سردار تنویر الیاس خان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب ارکان ملک میں آئین کی بالا دستی،اظہار رائے کی آزادی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا ملک میں انتہائی اہم کردار ہے جس نے ملک میں قلم کی حرمت اور  شہری آزادیوں کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب ارکان مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر میں برسر پیکار بہادر کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل  میڈیا میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں اپنا قومی کردار ادا کریں گے

Share This Post

More To Explore