اسسٹنٹ کمشنرمیرپور سردار عبدالقادر کا پولیس کے ہمراہ فاضل چوک،ایف ون اور پرانی ہٹیاں سمیت دیگر کئی مقامات پر پرائس کنٹرول کی اچانک چیکنگ کی،دوران پڑتال عوامی شکایات اور مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے 3 دکاندار گرفتار کرلئے 

اسسٹنٹ کمشنرمیرپور سردار عبدالقادر کا پولیس کے ہمراہ فاضل چوک،ایف ون اور پرانی ہٹیاں سمیت دیگر کئی مقامات پر پرائس کنٹرول کی اچانک چیکنگ کی،دوران پڑتال عوامی شکایات اور مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے 3 دکاندار گرفتار کرلئے اور متعدد کو جرمانے کیے اس طرح ناقص دودہ اور دہی کو بھی تلف کردیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر نے پولیس کے ہمراہ میرپور شہر کے مختلف سیکٹروں میں دودھ،دہی،فروٹ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی اور ان کے معیارکی چیکنگ کی دوران چیکنگ ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے 3دکانداروں کو گرفتار کرلیا اس طرح ناقص اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء فروخت کرنے والوں کو جرمانے کیے اور ہدایات دیں کہ رمضان المبار ک میں کسی بھی دکاندار کو خود ساختہ مہنگائی نہیں کرنے دی جائے گی اورنہ ہی ناجائز منافع خوری کرنے دیں  گے۔اس لئے دکاندار محتاط رہیں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہی اپنی اشیاء حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فروخت کریں۔ 

Share This Post

More To Explore