آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کے روزسپیکر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سابق سپیکر سردار سیاب خالد، سردار منشا خان اور سردار منیرودیگر فوت شدگا ن کی وفات پر ممبراسمبلی حافظ حامد رضا نے فاتحہ خوانی کروائی۔


آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کے روزسپیکر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سابق سپیکر سردار سیاب خالد، سردار منشا خان اور سردار منیرودیگر فوت شدگا ن کی وفات پر ممبراسمبلی حافظ حامد رضا نے فاتحہ خوانی کروائی۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی کے سوالوں پر سپیکر اسمبلی نے رولنگ دی کہ کل کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے تعینات کیے گئے مشیران اور معاونین خصوصی،کوآرڈینیٹر، مشیران اور اسپیشل اسسٹنٹ  کی تفصیل ایوان میں پیش کی جائے۔ سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد نے ممبر اسمبلی نبیلہ ایوب کے سوال پر ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی نصاب میں کوتاہیوں /غلطیوں کے مرتکب افراد کا تعین کرنے کیلئے متعلقہ نصاب بنانے والی ٹیم کو معطل کر دیا گیا ہے اور انکوائری کی جارہی ہے۔ اجلاس میں ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھوار کے سوال پر وزیر صحت عامہ ڈاکٹرنثار انصر ابدالی نے ایوان کو بتایاکہ کہوٹہ حویلیDHQہسپتال میں بذیل سپیشلسٹ ڈاکٹر زوجنرل میڈیکل آفیسرز کی26 آسامیاں منظور شدہ ہیں۔جن میں سے کہوٹہ حویلی DHQہسپتال میں 08سپیشلسٹ ڈاکٹرز  وجنرل میڈیکل آفیسرز کی آسامیوں پر تعیناتیاں عملمیں لائی جاچکی ہیں۔کہوٹہ حویلیDHQہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ ،انستھٹسیسٹ،سرجیکل سپیشلسٹ،چائلڈ سپیشلسٹ،آئی سپیشلسٹ،ENT سپیشلسٹ،ریڈیالوجسٹ،پتھالوجسٹ،کارڈیالوجسٹ،میڈیکولیگل سرجن،ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر،سینئر میڈیکل آفیسر کی 18 آسامیاں ترقیابی کوٹہ کی ہیں جن پر تعیناتیاں بعد از سلیکشن بورڈ عمل میں لائی جائیں گی۔کل آٹھ(08)آسامیاں جو کہ براہ راست تقرری/تعیناتی سے متعلق ہیں جن پر 100فیصد تعیناتیاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔ تا ہم بقیہ18آسامیاں جو کہ ترقیابی کوٹہ کی حامل ہیں کا معاملہ ترقیابی کے لئے زیر کار ہے۔ ترقیابی کے بعد تعیناتیوں کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئےDHQہسپتال اور مراکز صحت میں ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

Share This Post

More To Explore