ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی موثر مانیٹرنگ کے سلسلہ میں میر پور سب ڈویژن کے مرکزی تجارتی مراکز میں پرائس اینڈکنزومر کمپلینٹ ڈیسک قائم کر دیئے جس کے مطابق سب ڈویژن میر پور میں نانگی و پرانی ہٹیاں بازار، پرانی چونگی و 1 – F روڈ اور جاتلاں و پلمنڈا بازار میں بھی پرائس اینڈکنزومر کمپلینٹ ڈیسک قائم کیے گے ہیں۔ نانگی وپرانی ہٹیاں بازارمیں تحصیلدار میر پورو میونسپل مجسٹریٹ میر پورا نچارج ڈیسک ہوں گے جبکہ پرانی چونگی و 1 – F روڈپرفاریسٹ مجسٹریٹ بطور مجسٹریٹ و انچارج ڈیسک ہوں گے۔ جاتلاں وپلمنڈا بازار میں سپیشل مجسٹریٹ محکمہ انڈسٹریزاور نائب تحصیلدارمیر پورانچارج ڈیسک ہوں گے۔ انچارج ڈیسک ہار دونوں مقامات پر ڈیسک قائم کرتے ہوئے نگرانی کر یں گے اور باقاعدہ رجسٹرڈ رکھتے ہوئے شکایات درج کر یں گے اور انتظامیہ کو مطلع کرتے ہوئے حسب ہدایت فی الفور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ دونوں انچارج صاحبان اپنے اپنے ایریا میں سرکاری نرخ نامے کی تشہیر /اگاہی کا اہتمام بھی کر یں گے۔اسسٹنٹ کمشنرمیرپور سردار عبدالقادر مجموعی طور پر ان ڈیسک کی نگرانی کریں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
