ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ 9 لاکھ سے زائد مسلح بھارتی فوج کی موجودگی نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ بھارتی مظالم اور دہشت گردی کی انتہا ہو چکی۔ سنئیر حریت رہنماؤں کو نظر بند اور اور فرضی مقدمات میں گرفتار کر کے کالے قانون کے ذریعے سزائیں دلوائی گئیں.انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزیاں جاری ہیں۔بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پورے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں ہے۔توصیف عباسی نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اور ان گنت مظالم کا شکار ہیں۔بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پہلے سے خراب صورتحال نے بدترین رخ اختیار کر لیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم توصیف عباسی نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کشمیریوں کو مساجد میں تراویح کی نماز ادا کرنے کے لیے مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد جموں سردار تنویر الیاس نے مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی سرکار کے مظالم کو دینا کے سامنے پیش کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کشمیری قوم اور مظلوم کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے بھارت کے ظلم وجبر کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر بے نقاب کیا. توصیف عباسی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ بھارتی جبر سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
