ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں پر کام اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کے اندر خواتین کے لیے باوقار روزگار کے مواقعے فراہم کئے۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی گئی۔ اسی طرح ویمن ڈویلپمنٹ کے ادارہ جات میں خواتین کے لیے گیارہ نئے ٹریڈرز میں جدید فنی تربیت کے اجراء سے سولہ سو پچاس خواتین مستفید ہوں گی۔ خواتین کے لیے سفری سہولیات کو آسان بنانے کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کیا جا چکاہے۔توصیف عباسی نے کہا کہ زکواۃ کی رقم کو سالانہ 3ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کر دیا گیا جس سے مستحق لوگوں کو فاہدہ پہنچا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے کامیاب خواتین پرگرام شروع کیا ہنر مند و پڑھی لکھی خواتین کو باعزت روزگار کے لیے آسان شرائط پر قرض دیا جائے گا۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو باوقار اور ہنر مند بنانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر اقدامات کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی خواتین بہت باصلاحیت ہیں جنہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہورہی ہے، جس کے اثرات ترقی پذیر ممالک میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔ صنفی عدم مساوات،مساوی تنخواہ اور ہراساں کیے جانے جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اب کمپنیاں تیزی سے پختہ پالیسیاں تشکیل دے رہی ہیں۔ توصیف عباسی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیرریاست کے ہر عام شہری کو ریلف دینے کے لیے کوشاں ہے۔عوام کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہمہ وقت کوششیں جاری ہیں. عوام کو انکی دہلیز پرسہولیات میسرکرناحکومت کا اولین مشن ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
