وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویرالیاس خان سابق ممبر اسمبلی ،سابق میئر راولپنڈی و صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی سردار نسیم کی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے سردار نسیم سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلیے دعا کی ۔
اسلام آباد (پی آئی ڈی ) 20 مارچ 2023
محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کی جانب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں مئیرز ،ڈپٹی مئیرز ،چئیرمین ،وائس چیئرمین کے اعزاز میں کل 22 مارچ کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب ناگزیر وجوہات کی وجہ سے موخر کر دی گئی ہے ۔یہ تقریب اب اپریل کے پہلے ہفتے میں ہو گی جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

