ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چوہدری امجدا قبال نے ضلع میر پور سے علاقہ پنجاب میں گندم / آٹا اور اس کی مصنوعات فروخت کے سلسلہ میں برآمد گی پر زیر دفعہ 144 ش ف پابندی عائد کردی ہے چونکہ اس صورتحال سے جہاں آٹے کی قلت کا اندیشہ پیدا ہوسکتا ہے وہاں ا من عامہ کی صورتحال بھی بگڑ سکتی ہے

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چوہدری امجدا قبال نے ضلع میر پور سے علاقہ پنجاب میں گندم / آٹا اور اس کی مصنوعات فروخت کے سلسلہ میں برآمد گی پر زیر دفعہ 144 ش ف پابندی عائد کردی ہے چونکہ اس صورتحال سے جہاں آٹے کی قلت کا اندیشہ پیدا ہوسکتا ہے وہاں ا من عامہ کی صورتحال بھی بگڑ سکتی ہے۔ لہذا اس پابندی کی رو سے کوئی بھی شخص /ا شخاص یا تا جر گندم / آ ٹاکی ذخیر واندوزی نہیں کرے گا اور نہ ہی گندم / آ ٹا علاقہ پنجاب لے کر جائے گا۔ اگر کوئی فردایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف آزاد جموں وکشمیر پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کا رروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Share This Post

More To Explore