ضلع نیلم میں کیل کے گاوں کناری کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات تقسیم کیں۔ کناری کے مقام پر لگائے جانے والا کیمپ 15 مارچ کو صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا۔فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا

ضلع نیلم میں کیل کے گاوں کناری کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات تقسیم کیں۔ کناری کے مقام پر لگائے جانے والا کیمپ 15 مارچ کو صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا۔فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے انتہائی ہمدردانہ طریقے سے اپنی خدمات پیش کیں۔میڈیکل کیمپ میں ٹوٹل 208 مریضوں  کا چیک ہوا۔ جس میں مرد 45، عورتیں 99, بچے 64 تھی۔عوام علاقہ نے پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان آرمی ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان آرمی کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
—

—

Share This Post

More To Explore