آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے چیئرمین سینٹ کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی ۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر قربانیوں سے عبارت ہے ،کشمیری عوام نے بھارت سے آزادی کیلیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کی اس جدوجہد میں پاکستانی عوام نے کشمیریوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور وہ ان کے شانہ بشانہ رہے ہیں کشمیری بھی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ الحاق پاکستان ان کی جدوجہد کا منطقی انجام ہے اور وہ اس عظیم مقصد کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں اور اسکی تکمیل تک قربانیاں دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر مظالم کی انتہا کر دی ہے مگر وہ ان کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکا ہے ۔انہوں نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کے حق میں قراداد پر چیئرمین سینٹ کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے کشمیری شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
