نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 36 مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد کا چیف سیکرٹری آفس مظفرآباد کادورہ، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالدکیانی، سینئر ممبربورڈ ریونیوڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری اطلاعات انصریعقوب بھی اس موقع پر موجودتھے۔ چیف سیکرٹری آفس میں وفد کو بریفنگ دی گئی۔ آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات نے NIMکے وفد کو کشمیر کی تاریخ،قانونی حیثیت، وفاقی اور آزادکشمیر حکومت کے آئینی اور قانونی روابط، مسئلہ کشمیر، آزادکشمیرحکومت کے انتظامی و آئینی ڈھانچے، قانون سازاسمبلی،سوشیواکنامک ڈویلپمنٹ،خطہ کی ڈیمو گرافی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری اطلاعات نے وفد کو بتایاکہ آزادکشمیردس اضلاع اور تین ڈویژنز پر مشتمل ہے، زیادہ تر لوگ پیشہ ملازمت سے وابستہ ہیں جبکہ خطہ میں شرح خواندگی سترفیصد سے زائد ہے جو کہ پاکستان کے تمام صوبوں سے زیاد ہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ٹورازم اور ہائیڈل کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔مسئلہ کشمیر گزشتہ سات دھائیوں سے حل طلب مسئلہ ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں جن میں کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے انکا حق خودارادیت دینے کا ذکر ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
