صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دو روزہ دورہ کوٹلی کے دوران دربار عالیہ اگہار شریف اور دربار عالیہ قاسم باجی پر حاضری دی 


 صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دو روزہ دورہ کوٹلی کے دوران دربار عالیہ اگہار شریف اور دربار عالیہ قاسم باجی پر حاضری دی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ جبکہ اپنے دورہ کوٹلی کے دوران انہوں نے محبوب الہی ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اُن کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محبوب الہی ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
٭٭٭٭٭

Share This Post

More To Explore