اسلام آباد( )12 مارچ 2023ء
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں اور وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے لہذا امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔ امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے جو امداد بڑھائی ہے ہم اُس پر امریکہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اس سے سیلاب متاثرین کے مسائل حل ہونے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں امریکہ کے ڈپٹی سفیر اینڈریو جے شوفر (Andrew J. Schofer) سے ایک ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی سفارتکار کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
٭٭٭٭٭

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
