آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ،پرنسپل سیکرٹری/ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی،سیکرٹری برقیات چوہدری طیب،سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ارشاد قریشی،سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب،سپیشل سیکرٹری مالیات راشد حنیف نے شرکت کی۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو سیکرٹری برقیات چوہدری طیب نے بجلی کے معاملات پر تفصیلی بریفننگ دی۔انہوں نے وزیراعظم کو بجلی کے ٹیرف کے معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ہدایت کی کہ بجلی کی ترسیل اور ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت سے جو بات چیت چل رہی ہے اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے کہ صارفین پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں خود بوجھ برداشت کرے گی مگر اسے صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
