وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مظفرآباد ، باغ ،نیلم ، جہلم ویلی ، راولاکوٹ ، بھمبر، کوٹلی میرپور حویلی سے آنے والی ہنر مند خواتین کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خواتین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر کامیاب خواتین پروگرام شروع کیا جس سے ہنر مند پڑھی لکھی عورتوں کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ہنر مند اور پڑھی لکھی خواتین کو باعزت روزگار اور آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔آزادکشمیر کی خواتین بہت باصلاحیت ہیں جنہوں نے ہرزندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا ہے،

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
