وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ میرپور میں انٹرنیشنل معیار کا ائیرپورٹ تعمیر کریں گے اور اگلے ہفتہ میرپور ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے۔پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروائے ووٹروں کو آزادانہ ماحول میں حق رائے دہی کا موقع فراہم کیا۔گلگت کے لئے بس سروس اہم اقدام ہے۔سندھ حکومت سے دو لاکھ کنال زراعت کی پیدوارکے لئے اور دس ہزار کنال کراچی میں کشمیری کمیونٹی کی رہائشی سہولیات کی اراضی کے حصول کے لئے وزیراعلی سندھ سے بات کی ہے۔کراچی اور سندھ میں کشمیریوں کی بڑی تعداد موجود ہے کراچی میں آباد کشمیریوں کے لئے سندھ حکومت کی طرف سے کبھی کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا آزاد کشمیر میں سندھ ہاؤس کے لئے 22 کنال ا ور گلگت بلتستان ہاؤس بنانے کے لئے جگہ دے دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ میرپور کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین،پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور اور نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا اور ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی بھی موجود تھے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
