آزاد حکومت ریاست جموں کشمیرو صدرپاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ضلع،سٹی و یونین کونسل کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی لینڈسلائیڈ کامیابی پر پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباددی۔آزادکشمیر کے 10 میں سے7 اضلاع میں چیئرمین ضلع کونسل پر تحریک انصاف کی کامیابی عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔بلدیاتی انتخابات کے بعد خطہ میں تعمیر وترقی کاعمل تیز ہوگا۔بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوام کا پی ٹی آئی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے، میئرشپ میں بھی پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے کامیاب ہونے والے امیدواران کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کہ ویژن اور مشن کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے 32 سال بعد آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے32 سال کے بعد بنیادی جمہوری ادارے فعال کیے۔ ضلع،سٹی و یونین کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ممبران کومبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ممبران ذمہ داریوں کا حلف اٹھانے کے بعد ان اداروں کی فعالیت کے لیے کردار ادا کریں گے۔ تمام نو منتخب چیرمین وائس چیئرمین میئر اور ڈپٹی میئرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آزادکشمیر میں بنیادی مسائل کے حل کا واحد ذریعہ بلدیاتی ادارے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے ان اداروں کو تمام وسائل اور اختیارات مہیا کرے گی۔بلدیاتی انتخاب کا انعقاد ہمارے انتخابی منشور کا وعدہ تھا جو ہم نے پورا کر دکھایا،تحریک انصاف کی حکومت عوامی امنگوں،تعمیر و ترقی ودیگر وعدے بھی اسی طرح پورے کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔بلدیاتی انتخابات کے ذریعے طویل عرصہ بعد آزادکشمیر میں عوام کے اندر اپنے حقوق کا شعور اجاگر ہوا ہے اور نوجوان قیادت سامنے آئی ہے۔ سیاسی بصیرت اور آگہی نے خطہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائے ہیں۔یہ نوجوان ہمارا اصل اثاثہ ہیں،جماعتی کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آج بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا ہے امید ہے نومنتخب ممبران عوامی اعتماد پرپورا ترنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں گے۔عوام نے جس اعتماد اور یقین کے ساتھ نومنتخب بلدیاتی ممبران کو مینڈیٹ دیا ہے اب اس کا تقاضا ہے کہ نومنتخب ممبران جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے سرگرم ہوں۔حکومت آزادکشمیر نے تمام تر،رکاوٹوں وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود بلدیاتی نظام اور ادارے فعال کیے ہیں،اب ان اداروں میں بیٹھنے والے افراد کا فرض ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے جب تک ان اداروں کو اختیارات اور وسائل نہیں ملتے،عوام کے مسائل اور ان کی دہلیز پر حل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔نومنتخب بلدیاتی ممبران کا فرض ہے کہ مسائل کی نشاندہی کریں اور ان کے حل کے لیے حکومت کو تجاویز دیں۔بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح کامیابی عوام کی جانب سے حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔عوامی مینڈیٹ کا تقاضا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔حکومت کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشنز،میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز،یونین کونسلز کے نمائندگان کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔حکومت نے نوجوانوں،خواتین،مزدور اور کسانوں کو بھی بلدیاتی اداروں میں بھرپور نمائندگی دی ہے۔نوجوانوں کی آبادی کل آبادی کا 60فیصد ہے اور ان کی اکثریت تحریک انصاف سے وابستہ ہے،آج کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تحریک انصاف سے ہی امیدیں وابستہ ہیں اور تحریک انصاف ترقی یافتہ،خوشحال اور استحصال سے پاک معاشرے کے لیے نوجوانوں کی توقعات پر اترنے کی کوشش کررہی ہے۔بلدیاتی نظام جمہوریت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے اور اس نظام کی مضبوطی سے پارلیمانی جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔
٭٭٭٭

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
