میونسپل کارپوریشن میرپور کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے سلسلہ میں ہونے والی پولنگ میں پی ٹی آئی کے امیدواران عثمان علی خالد چوہدری نے38ووٹ لے کر میئر اور محمد رمضان چغتائی 30ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں و کارکنان پر مشتمل اظہار تشکر ریلی نکالی گئی


میونسپل کارپوریشن میرپور کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے سلسلہ میں ہونے والی پولنگ میں پی ٹی آئی کے امیدواران عثمان علی خالد چوہدری نے38ووٹ لے کر میئر اور محمد رمضان چغتائی 30ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں و کارکنان پر مشتمل اظہار تشکر ریلی نکالی گئی۔کارکنان نے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو ہاروں سے لاد دیا گیا اور ڈھول باجوں کے ہمراہ بھنگڑے ڈالے اور پی ٹی آئی قیادت کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔اظہار تشکر ریلی ضلع کچہری سے چوک شہیداں میں پہنچی تو ریلی سے آزادکشمیر کے وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان،پی ٹی آئی کے سٹی صدر و ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی،نومنتخب میئر عثمان علی خالد اور ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی نے خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے تحصیل صدر تیمور خالد،صدر ریاست کے میڈیا ایڈوائزر انصر صارم، سابق صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاو ید اقبال، سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری امجد،صدر اتی ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات چوہدری نصیر احمد کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
آزادکشمیر کے وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کا وعدہ تحریک انصاف کی حکومت نے پورا کردیا۔آزادکشمیر کی سب سے بڑی میونسپل کارپوریشن میرپور کا میئر اور ڈپٹی میئر پر کامیابی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز نے حاصل کی جس کا سارا کریڈٹ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جاتا ہے۔وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان نے نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی پر انھیں مبارکبا دی اور ان کے حق میں رائے دہی استعمال کرنے والے کونسلرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہاکہ اہلیان میرپور نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے جس کے باعث بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔چیئرمین ضلع کونسل کا بلامقابلہ منتخب ہونا قائد کشمیر و صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت پر لوگوں کا اعتماد اور محبت کا اظہار ہے اب بلدیاتی نمائندگان گراس روٹ لیول تک لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر و ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ کامیابی تحریک انصاف اورحق و سچ کی کامیابی ہے۔اس موقع پر نومنتخب میئر عثمان علی خالد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ میری کامیابی میونسپل کارپوریشن کے تمام کونسلرز کی کامیابی ہے اور اس کا سہرا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سر ہے جنھوں نے مچھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
نو منتخب ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی نے اپنے خطاب میں اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ قائد کشمیرو صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری یاسر سلطان نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر میں پورا اترنے کی 

Share This Post

More To Explore