ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع چوہدری عبد الرحمن نے کہا کہ قدرتی آفات اور حادثات سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع کے رضا کار  انتہائی اہمیت کا حامل ہے

ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع چوہدری عبد الرحمن نے کہا کہ قدرتی آفات اور حادثات سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع کے رضا کار  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔  رضاکار محکمہ شہری دفاع کے ماتھے کا جھومر اور ہمارا سرمایہ ہیں قدرتی آفات  کے دوران متأثرین کی فوری بحالی میں شہری دفاع کے رضاکار ہمیشہ مثالی کام کرتے رہے ہیں۔ ناگہانی حادثات سے نمٹنے کیلئے وارڈنزکو پوری طرح فعال جبکہ شہری دفاع کے رضا کاروں کو بہترین تربیت اور اعزازیہ فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی شہری دفاع آزاد کشمیر عبدالرحمن نے محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر واک و سیمینار کے انعقاد کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  انسانیت کی خدمت  اللہ کے ہاں سب سے افضل عمل ہے۔ اللہ کی رضا کے لیے کیے گئے کام کا صلہ اللہ ہی دے سکتا ہے۔   تقریب کی صدارت ایڈیشنل چیف وارڈن نذیر احمد ماکنو نے کی۔  اس موقع پر مرکزی ایوان صحافت سے شہری دفاع کے دفتر تک کواک کا اہتمام کیا گیا،جبکہ سیمینار شہری دفاع کے دفتر میں انعقاد پذیر ہوا۔  اس موقع پر واک و سیمینار میں تنظیم شہری دفاع کی تمام وارڈنز،محکمہ پولیس،سیاسی، سماجی و مذہبی رہنما،انجمن تاجران،وکلاء،صحافی اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک میں نومنتخب خاتون کونسلر مسرت شیخ نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کی،اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ اپنے ملک اور گھر کو محفوظ بنانے کے لیے تربیت شہری دفاع حاصل کرنا انتہای ضروری ہے۔ ہر مشکل وقت میں ملک و ملت کی پاسبانی کے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔ صدر تقریب خواجہ نذیر احمد ماکنو نے سپاس نامہ پیش کیا اور تنظیم شہری دفاع کی خدمات کردار پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ محکمہ شہری دفاع تعاون کرے تو ہزاروں رضا تیار کر سکتے ہیں،تنظیم شہری دفاع کے رضا کار تمام تر معاشی معاشرتی مشکلات کے باوجود رضا خدا وندی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہری دفاع کے شہداکو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا،انہوں نے کہا رضا کاروں کے لیے ملازمت میں کوٹہ مختص کیا جائے، والینٹیئرزکے لیے حکومتی سطح پر فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں رضا کاروں کا علاج معالجہ کروایا جا سکے۔ تقریبا 23 سال گزرنے کے باوجود رضا کاروں کو علاج معالجہ کی سہولت کا نہ ملنا باعث شرمندگی ہے، مہمان خصوصی ڈی جی شہری دفاع عبدالرحمن، صدر تقریب ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نذیر احمد ماکنو،ڈپٹی چیف وارڈن افضال مغل، ڈویژنل وارڈن فاروق میر، ڈویژنل وارڈن محمد فاروق شیخ، گروپ وارڈن شیخ محمد ہارون،ندیم احمد اعوان،کہنہ مشق صحافی لیاقت بشیر فاروقی،خاتون کونسلر مسرت شیخ،ڈپٹی چیف وارڈن افضال مغل،ناظم شہری دفاع صداقت حسین میر،ھارون شیخ و دیگر نے بھی سیمنار سے خطاب کیا،محکمہ شہری دفاع کے اسسٹنٹ ڈایریکٹر خالد قریشی نے سٹیج سیکرٹری کے فرا?ض سرانجام دیے،چیف انسٹریکٹر امیر حمزہ نے تقریب کے انتظام و انحصرام کو احسن طریقے سے سرانجام دیا،مقررین نے تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کے لیے یونیفارم اور وارڈن پوسٹوں کو فعال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا،تقریب کے اختتام پر رضا کاروں کو ان کی بہترین خدمات پر تعریفی اسناد اور شیلڈز سے بھی نوازہ گیا،مہمان خصوصی اور صدر تقریب نے رضاکاروں کو انعامات سے نوازا۔تقریب کے اختتام پر مملکت پاکستان و آزاد کشمیر،شہدائے کشمیر،پاک فوج کے  شہدا اورشہدا ئے تنظیم شہری دفاع کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
—

Share This Post

More To Explore