میرپور(پی آئی ڈی)یکم مارچ 2023
سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد یونس طاہر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

میرپور(پی آئی ڈی)یکم مارچ 2023
سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد یونس طاہر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال کے علاوہ جملہ آفیسران و اسٹاف نے شرکت کی۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد یونس طاہر کی اعلیٰ عدلیہ میں دی جانے والی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس یونس طاہر ماہر قانون،انتہائی انصاف پسند اور ایک تجربہ کار جج ہیں جنہوں نے ہمیشہ بلا تخصیص لوگوں کو جلد انصاف فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ان کی عدلیہ میں سرانجام دی جانے والی خدمات کو یاد رکھاجائے گا اور ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ عہدے اور عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ہیں عہدوں پر رہ کر اپنی ذ مہ داری سمجھ کر فرائض سر انجام دینا ہمیشہ یاد رکھا جاتاہے۔جسٹس محمد یونس طاہر اس حوالے سے ہمارے لیے ایک مثال ہیں۔ انھوں نے آزادکشمیر عدلیہ میں بطور جج رہ کر اپنے فرائض منصبی کو انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دیا ہے۔
الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور معزز ججز صاحبان سمیت جملہ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اپنی سروس کے مختلف واقعات بیان کیے۔انھوں نے کہاکہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے۔اگر سروس کے دوران میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔تقریب کے آخر میں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جسٹس محمد یونس طاہر کو شیلڈ دی۔

Share This Post

More To Explore