عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پرضلع میرپورمیں ریلی اور تقریب کا انعقاد، 

عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پرضلع میرپورمیں ریلی اور تقریب کا انعقاد، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس کے رضا کاروں،وکلاء، صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء کاپا ک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کیخلاف لڑنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا عزم۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر میرپور میں سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی طرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سول ڈیفنس ہیڈ کواٹر سے شروع ہوئی اور چوک شہیداں پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس راجہ اشتیاق احمد،ایڈیشنل چیف وارڈن ڈاکٹر طاہر محمود،ڈپٹی چیف وارڈن شہری دفاع عرفان رشید،ڈپٹی چیف وارڈن شیر باز منیر چوہدری، وارڈن شہری دفاع شیراز احمد،ہیڈ وارڈن عثمان مہناس،پوسٹ وارڈن حاجی شاہد محمودنے کی۔  

Share This Post

More To Explore