ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر تعمیراتی منصوبوں پر عمل درآمد کراکر ریاست کے عوام کو خوشحال بنانا چاہتی ہے.انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،حکومت صحت کے شعبہ پر مزید رقم خرچ کرے گی تاکہ اس کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچ سکے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام اور اسکی بہتری سمیت ادویات کی چیکنگ بھی یقینی بنائی جائے گی۔ بچوں کی صحت و غذائیت سے متعلق عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اہم کردار ادا کریں گی کیونکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا براہ راست عوام سے رابطہ ہوتا ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا مشن ہے کہ آزادکشمیر کے نوجوانوں کیلیے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں،نوجوان ریاست کی شان اور ہمارا مان ھیں ان کی امید کبھی ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ حکومت آزاد کشمیر نوجوانوں کو باعزت روزگار اور آسان شرائط پر قرضہ دیگی۔ توصیف عباسی نے کہا کہ نوجوان کسی ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔نوجوانوں کو اتنا با صلاحیت اور ہنر مند بنائیں گے کہ ان کو نوکری کرنے کیلئے کسی کے پیچھے نہ بھاگنا پڑے۔نوجوانوں سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر نوجوانوں کی امیدوں کو نہیں ٹوٹنے دے گی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
