ترجمان محکمہ اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر صدر آزادجموں وکشمیر کی ایک انگریزی خبر وائرل کی گئی جس میں کافی غلطیاں تھیں


ترجمان محکمہ اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر صدر آزادجموں وکشمیر کی ایک انگریزی خبر وائرل کی گئی جس میں کافی غلطیاں تھیں اور یہ خبر پروفیشنل انداز میں نہیں بنائی گئی تھی۔ اس خبرکو سوشل میڈیا پر محکمہ کے ساتھ منسوب کر کے پروپیگنڈہ کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات نے نہ تو یہ انگریزی خبر اپنے کسی سوشل میڈیا فورم پراپ لوڈ کی ہے اور نہ ہی یہ خبر اخبارات کو جاری کی ہے۔ اس انگریزی خبر کوسوشل میڈیا پر محکمہ اطلاعات کے ساتھ منسوب کرکے محکمہ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ صدرآزادجموں وکشمیر کی خبر صدارتی پریس سیکرٹری ہمراہ صدر آزادجموں وکشمیر کے ساتھ کو آرڈینیشن کے بعد جاری کی جاتی ہے۔ اس خبر کو کسی نے جعلی ای میل ایڈریس سے جار ی کیا ہے جس کا محکمہ اطلاعات سے کوئی تعلق نہ ہے۔ محکمہ اطلاعات روزانہ کی بنیاد پر صدر آزادجموں وکشمیر، وزیراعظم آزادکشمیر، وزراء کرام  اور دیگر سرکاری حکام اور تقاریب کی خبریں جاری کرتا ہے اور تمام خبریں انتہای پروفیشنل انداز میں تصدیق کے بعد جاری کی جاتی ہیں۔ اس طرح کی بے بنیاد خبروں کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ منسوب نہ کیا جاے۔ ترجمان کے صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے اپیل کی ہے کہ خبروں کی تصدیق کے لیے محکمہ اطلاعات کے نیوز روم سے تصدیق کے بعد ان خبروں کو محکمہ سے منسوب کیا جاے۔
***

Share This Post

More To Explore