ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ڈویژنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی یاسر ریاض نے راولپنڈی روٹ پر از خود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ پر نوٹس لیکر ٹرانسپورٹرز کا اجلاس اپنے دفتر میں طلب کر لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ڈویژنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی یاسر ریاض نے راولپنڈی روٹ پر از خود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ پر نوٹس لیکر ٹرانسپورٹرز کا اجلاس اپنے دفتر میں طلب کر لیا۔اجلاس میں میرپور راولپنڈی کے لئے نان ائیر کنڈیشنڈ ہائی ایس و کوسٹر کا کرایہ 500 اور ائیر کنڈیشنڈ چلانے کی صورت میں 600 روپے فی سواری مقرر کردیا۔اس طرح پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹ،گاڑیوں کی فٹنس،مقرر کردہ سیٹوں سے زائد سواریاں نہ بیٹھنے سمیت ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے معاملات زیر بحث لائے گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض نے ٹرانسپورٹرز سے کہاکہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی فٹنس کا ہر ممکن خیال رکھیں اور کسی بھی روٹ پر از خود کرایہ نہ بڑھائیں۔کرایوں میں کمی بیشی کا اختیار ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سفارشات کے بغیر نہیں کیا جاسکتا اس طرح ڈرائیورز حضرات کے پاس پبلک سروس لائسنس ہونا چاہیے اگر کوئی ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف بھی ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore