آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزار قائد پر حاضری دی۔

 آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزار قائد پر حاضری دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا استقبال مزار قائد پر تعینات پاک فوج اور پاک نیوی کے دستوں نے کیا۔اس موقع پر بحری فوج کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی کیلئے خود دعا کی۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے دعا کی کہ بابائے قائد نے جس بصیرت کے تحت یہ ملک آزاد کرایا اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ تکمیل پاکستان کیلئے لاکھوں کشمیری شہید ہوئے آج تک بھارتی مظالم سہہ رہے ہیں۔ آذان کی تکمیل کیلئے 22 کشمیریوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دنیا میں قربانیوں کیلئے ایک منفرد تاریخ رقم کی۔ہم دعا گو ہیں کہ بابائے قوم کے نطریے پر عمل کرتے ہوئے ملک ترقی کی راہ پر چلے،کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی درندہ فورسز کے سامنے کلمہ حق ادا کر رہے،پاکستان  گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ امت مسلمہ کو نہتے کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دینا ہو گا،ہندوستان جان لے کہ کشمیر کی آزادی کے معاملے میں پوری پاکستانی قوم یکجا ہے۔ لاکھوں کشمیریوں نے اپنی آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے شہادتیں دیں۔پاکستان 24 کروڑ لوگوں کا ملک ہے اور اس کا استحکام پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے ضروری ہے۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان کی بری۔بحری اور فضائیہ کی ملک کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مزاد قائد پر خدمات دینے کیلئے آزادکشمیر پولیس کی خدمات دینے کیلئے حاضر ہیں۔اس دورے کے موقع پر ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض۔ وزراء حکومت ماجد خان۔چوہدری رشید۔ فہیم ربانی۔ پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ سمیت سرکاری افسران اور کشمیری صحافیوں کا وفد بھی وزراعظم کے ساتھ موجود تھا۔

Share This Post

More To Explore