ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت رفاعی و فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر ریاست میں نظام تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے


ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت رفاعی و فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر ریاست میں نظام تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے تجویز دی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر مزید اجاگر کرنے کیلیے حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی اور ریاستی صحافیوں کا نمائندہ وفد ایشیائی ممالک، مشرق وسطیٰ اور دیگر مغربی ممالک میں بھیجا جائے جہاں وہ انسانی حقوق کے علمبرداروں، ممبران پارلیمنٹ اور اہم حکومتی شخصیات کے سامنے بھارتی بربریت کو بے نقاب کریں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی آواز دنیا بھر میں بلند کرنے کے لیے نامور صحافیوں پر مشتمل وفد کے اخراجات بھی اپنی ذاتی حیثیت میں دینے کو تیار ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہمیں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے ہر فورم پر بینقاب کرنا ہو گا۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن کے دورہ پر وہاں موجود خواتین کی حالت زار دیکھ کر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مظفرآباد میں 2005 کے زلزلہ کے نتیجے میں تاحیات معذور 

Share This Post

More To Explore