وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی مجلس وحدت المسلمین آزادکشمیر کے بانی سربراہ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کے گھر آمد، تفصیلی ملاقات، عیادت اور مختلف امور پر تبادلہ خیالات۔اس موقع پر وزیراعظم نے علامہ تصور جوادی کی عیادت کی اور اتحاد بین المسلمین، رواداری، ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔علامہ تصور جوادی نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی دینی و مذہبی خدمات خصوصاً نکاح نامے میں ختم نبوت کی لازمی شرط، مساجد کے بلات کی معافی اور ان کی علم و علماء دوستی کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت میں خطے کی ترقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی توانا آواز کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ سینئر موسٹ وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی،کمشنر مسعود الرحمان، ایس ایس پی زاہد بیگ، ترجمان وزیراعظم توصیف عباسی سمیت اعلی حکام موجود تھے۔ علامہ تصور جوادی کے ہمراہ سید ذیشان حیدر کاظمی، سید تصور عباس موسوی، عابد حسین نقوی، سید محسن رضا ہمدانی، سید علی نقی نقوی و دیگر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
