ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ کشمیری عوام کے آزادی کے مطالبے کو کچلنے کے لیے وقفے وقفے سے بھارتی حکومت ان کو ظلم وبربریت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔ مظلوم کشمیریوں  کو غیر انسانی طریقے سے موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے ۔اور حریت رہنماؤں کو نظر بند اور پابند سلاسل رکھا جارہے

ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ کشمیری عوام کے آزادی کے مطالبے کو کچلنے کے لیے وقفے وقفے سے بھارتی حکومت ان کو ظلم وبربریت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔ مظلوم کشمیریوں  کو غیر انسانی طریقے سے موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے ۔اور حریت رہنماؤں کو نظر بند اور پابند سلاسل رکھا جارہے ۔جس کے نتیجے میں کشمیر میں آزادی کے مطالبے نے بہت زیادہ زور پکڑ لیا ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں ۔بھارتی فورسزکی طرف مقبوضہ کشمیر کی عوام پر زمین تنگ کی جارہی ہے ۔مظلوم کشمیریوں کو آہے روز بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو عالمی قواعد کی شدید خلاف ورزی ہے۔ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہاکہ بھارتی افواج کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے ۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پوری دنیا کو بھارت کا مکرو چہرہ دکھایا مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی آپریشن کے بعد کیے جانے والے جھوٹے مقابلے کے نتیجے میں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، قانون اور انصاف کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں کی پامالی ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ  وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پوری دنیا میں واضح پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کو کشمیریوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ بھارت کو چاہئے وہ نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کرے اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرے۔ مسئلہ کشمیر کا حل گڈ گورننس اور تعمیر وترقی ہمارا ایجنڈا ہے

Share This Post

More To Explore