اسلام آباد(پی آئی ڈی ) 15 فروری 2023
 وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرسردار تنویر الیاس خان سے وزیر ایلیمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان  نے الگ الگ ملاقات کی


 وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرسردار تنویر الیاس خان سے وزیر ایلیمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان  نے الگ الگ ملاقات کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کو محکمہ تعلیم کے منصوبہ جات، تعلیمی اصلاحات، معیار تعلیم بلند کرنے کی منصوبہ بندی سمیت دیگر محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں آزاد کشمیر میں معیار تعلیم کی بہتری،آوٹ آف سکول بچوں کو تعلیم دینے،غریب بچوں کی کفالت،مفت درسی کتب کی فراہمی، اساتذہ کے تربیتی پروگرامز کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔۔اس موقع پروزیراعظم  آزاد کشمیر نے معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیر تعلیم دیوان چغتائی کی کوششوں اور محنت کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات  اور مغربی ممالک میں  تعلیم کے شعبے کے لیے جو ڈونر ھیں ان سے میں خود بھی بات کروں گا تاکہ اذادکشمیر میں تعلیمی نظام میں مزید انقلابی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔دریں اثناء وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے وزیر برائے فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان اور سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ غلام بشیر مغل نے ملاقات کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کو محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے جاریہ  منصوبہ جات، آمدہ ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالے سے منصوبہ بندی سمیت دیگر محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ کو ہدایت کی کہ محکمہ فزیکل پلاننگ کے زیر اہتمام جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات کی موثر  مانیٹرنگ، ہونیوالی تعمیرات کی معیاری کوالٹی، منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے علاوہ محکمہ کو تعمیرات میں ویلیو انجینئرنگ، QA&QC, جیسیbest practices اختیار کرنے کی بطور خاص ہدایت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ کو تعمیراتseismic hazard zoning  کو مدنظر رکھ کر بلڈنگ کوڈز کے مطابق انجام دینے کی بھی تاکید کی۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے ریٹس پر نظرثانی کی جائے گی اور بقایا جات کی وصولی کیلیے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے  ۔ریسٹ ہاؤسز کے بقایا جات ادا نہ کرنے والوں سے پہلے بقایا جات وصولی کی کوشش کی جائے گی اگر وہ بقایا جات ادا نہیں کرتے تو بقایا جات کی وصولی کیلیے پھر ان کے نام اخبارات میں شائع کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ آپ ہدایات  پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore