ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ 22 ملین ڈالرز کی لاگت سے آزادکشمیر میں 216000 بچوں کو سکولوں میں داخل کرنیکا تاریخی منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک اور قطر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے

 ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ 22 ملین ڈالرز کی لاگت سے آزادکشمیر میں 216000 بچوں کو سکولوں میں داخل کرنیکا تاریخی منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک اور قطر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آذاد کشمیر میں 6 سے 16 سال کے عمر کے لگ بھگ دو لاکھ سولہ ہزار بچے جو سکولوں سے باہر ہیں اور تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ایسے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کشمیری صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کشمیر جرنلسٹس فورم کے ساتھ گئے وعدوں کی تکمیل اور 45 دنوں میں کے جے ایف ممبران کے لئے ہاؤسنگ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ وزیر اعظم کے اعلان کاصحافتی  برادری نے خیر مقدم کیا ہے۔اسطرح خواتین کے لیے پنک بس سروس مظفرآباد کے بعد راولاکوٹ اور دیگر شہروں میں میں شروع کی جائے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت صنعتوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم  آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان  کی جانب سے ریاست کی تعمیر وترقی و خوشحالی کے لییتاریخی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعظم کی ریاست کو مالی خودمختاربنانے کی کاوشوں نے رنگ لانا شروع کر دیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنک آف آزاد جموں وکشمیر کوشیڈول بنک کا درجہ دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ترجمان وزیر اعظم توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو محکمے اپنے ادارے کے متعلق دلچسپی نہیں لیتے ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔لاپروائی اور غفلت کے مرتکب ہونے والوں کوسزا و جزا کے عمل سے ضرور گزاریں گیتاکہ آئندہ کوئی بھی ادارہ فرائض میں غفلت کا مرتکب نہ ہوسکے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہنگامی اور انقلابی اقدامات کو آزاد کشمیر کی عوام نے خیرمقدم کیا ہے، توصیف عباسی نے کہا کہ ریاست کے اندر جو منصوبے التواء کا شکار ہیں ان کی تکمیل کے لیے جلد عملدرآمد ہو گا۔

–

Share This Post

More To Explore