وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے عالمی شہرت یافتہ معروف ہدایتکار، اداکار، اور میزبان ضیاء محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا 

2023وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے عالمی شہرت یافتہ معروف ہدایتکار، اداکار، اور میزبان ضیاء محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم علم و ادب، و فن صداکاری اور اداکاری کے حوالہ سے ایک ادارے کا درجہ رکھتے تھے۔ ضیاء محی الدین اک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے ثقافت و فنون لطیفہ کی ترویج کیلئے ان گنت امور سرانجام دی،ان کی وفات فن و ادب کے قدر دانوں کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضیاء محی الدین کی ہدایتکاری اور اداکاری کے شعبے میں خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ان کے منفرد اندازِ میزبانی نے انہیں عالمگیر شہرت عطا کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک  ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share This Post

More To Explore