صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں بریفنگ کے دوران ادارہ ترقیات (ایم ڈی اے) میرپور میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر اقدامات اٹھانے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اس نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر برائے ایم ڈی اے و توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین جبکہ کمیٹی کے ممبران میں وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق، وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، کمشنر میرپور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر میرپور ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور شامل ہیں۔ جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقات کی عمومی سربراہی و نگرانی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
