قومی اسمبلی اجلاس میں بطور مہمان آزاد کشمیر کے وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین کی وزراء اکرام کے ہمراہ شرکت،وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قومی اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں متفقہ طور پر قراردادر پیش کی گئی ہے جس پر پوری کشمیری قوم حکومت پاکستان کی شکر گزار ہے۔کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت صدرِ ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دورہ امریکہ،برطانیہ،بیلجیم اور ترکی میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ریاست کی کاوشوں سے پاکستان نے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی طرف متوجہ کیا ہے۔اقوام متحدہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونے والی ظالمانہ ناانصافیوں،جبر و تشدد اور کشمیریوں کی گرفتاریوں اور ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرئے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سرعام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آزادی کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کے لیے قیدو بند اور ظلم و تشدد ڈھا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 05 اگست 2019 ء کو آرٹیکل 35Aاور 370 کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی جو گھناؤنی سازش کر رہا ہے اسے کشمیری کسی طور پر تسلیم نہیں کرتے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کروائے،مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطہ میں قیام امن ممکن نہیں ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
