2023
جموں وکشمیرلبریشن کمیشن راولپنڈی کے دفتر میں نگران راجہ خالد محمود اور اسسٹنٹ راجہ ندیم سرور کے چچاراجہ محمدلطیف کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔جس میں ڈائریکٹرمیڈیا ونگ سرور حسین گلگتی، ڈائریکٹرنیشنل کوآرڈی نیشن ونگ راجہ خان افسر خان،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق، ڈپٹی ڈائریکٹرسردارعظیم سرور، انچارج سوشل میڈیا سردارنجیب الغفور خان،، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراجہ راشد رضا،انعام الحسن کاشمیری، چوہدری راشدودیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع خواجہ عبدالرؤف صابری نے مرحوم کے ایصال ثواب، مقبوضہ جموں وکشمیر کی جلد آزادی، شہدائے کشمیر کے بلندی درجات، ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم راجہ محمدلطیف کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک صفت، ایثارپیشہ اور نہایت ہم درد و مخلص انسان تھے جو مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی اورپاکستان کے ساتھ اس کے الحاق کے لیے زندگی بھر جدوجہد کرتے رہے لیکن وہ تکمیل پاکستان کا خواب آنکھوں میں سجائے دنیا جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

