ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ 9 فروری کشمیر کی تاریخ میں ایک المناک دن کے طور پر درج ہے۔


ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ 9 فروری کشمیر کی تاریخ میں ایک المناک دن کے طور پر درج ہے۔ آج کے روز بھارتی سرکار نے ایک بے گناہ کشمیری محمد افضل گورو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے ایک جھوٹے اور من گھڑت کیس میں ملوث کرکے پھانسی پر چڑھایا اور یوں کشمیری قوم کو ایک اور گہرا زخم دیا جس کو کشمیری قوم کبھی نہیں بھلا پائے گی۔ اس موقع پر پوری مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھارتی ظلم و جبر کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار کر کے انھیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔  ہیومن رائٹس واچ سمیت کئی بین الاقوامی تنظیموں نے کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے چشم کشا رپورٹیں جاری کی ہیں لیکن اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا گزشتہ نصف صدی سے حل طلب ہونا اور وادی میں بھارت کی غاصب سکیورٹی فورسز کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں بین الاقوامی برادری اور عالمی اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ امریکا سمیت بہت سے ممالک بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر تشویش کا اظہار تو کرتے ہیں تاہم اس کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کرتے جس کی وجہ سے بھارت کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں جیسے چاہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتا رہے۔ مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا اور انھیں حق خود 

Share This Post

More To Explore