مظفرآباد (پی آئی ڈی)8فروری2023
ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے دارلحکومت مظفرآباد میں پنک بس سروس شروع کرنے کے عمل کو بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ عوام کے مسائل اور ریاست کی تعمیر وترقی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ویژن ہے۔ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ دارالحکومت کی خواتین سرکاری ملازمین کیلئے گزشتہ روزپنک بس سروس کاافتتاح کرکے ریاست کی عوام کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا ہے۔ کیونکہ اس سے ہماری بہنوں،بیٹیوں کواپنی جائے رہائش و ملازمت کے درمیان باعزت و آرام دہ سفری سہولت ملے گی۔ توصیف عباسی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اس پراجیکٹ کے لیے مزید دو بسیں فراہم کرنے کے علاوہ تربیت یافتہ خواتین ڈرائیورزکوترجیح دینگے۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گلگت بلتستان شتیال موڑ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ ریاست کی عوام کے دل گلگت بلتستان کے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
–

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
