قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق اور معاون خصوصی برائے اطلاعات، ماحولیات و سمال انڈسٹریز کاپوریشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے میرپور کے سپوت ایڈیٹر روزنامہ آوازہ چوہدری ربنواز مشکور کو ساؤتھ ایشین کلائمیٹ چینج جرنلسٹ فورم کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی کی ہے۔قائمقام صدر چوہدری انوار الحق اور معاون خصوصی اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چوہدری رب نواز مشکور کا ساؤتھ ایشین کلائمیٹ چینج جرنلسٹ فورم کا نائب صدر بننا پاکستان اور آزادکشمیر کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ چوہدری ربنواز مشکور نے جنوبی ایشیائی ممالک میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ساؤتھ ایشین کلائمیٹ چینج جرنلسٹ فورم (SACCJF) کا قیام مصر شرم الشیخ میں منعقدہ اقوام متحدہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس ‘COP27 کے دوران اجلاس میں کیا گیا –

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
