میرپور (پی آئی ڈی)02فروری2023ء
وزیر اعظم آزادکشمیر اور چیف جسٹس آزادکشمیر کی ہدایات پر میرپور شہر میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے بنائی گئی   

میرپور (پی آئی ڈی)02فروری2023ء
وزیر اعظم آزادکشمیر اور چیف جسٹس آزادکشمیر کی ہدایات پر میرپور شہر میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے بنائی گئی   کمیٹی کے چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر خان کی زیر صدارت کمیٹی ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسٹیٹ آفیسر بلدیہ چوہدری محمد فیاض،کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے نمائندہ اور دیگر کمیٹی کے نمائندگان شامل تھے۔اجلاس میں  پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کے لیے شہر کی مختلف7 جگہوں کا معائنہ کیا گیا اور 5جگہوں پر حتمی طور پر واش رومز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی کے چیئرمین و اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر خان کے مطابق سیکٹر ایف ون کوٹلی روڈ، پرانی ہٹیاں، قائداعظم چوک، مرکزی لاری اڈہ، اکبر روڈ پر واش رومز کی تعمیر کرنے کی نشاندہی کر دی گئی ہے جن پر جلد کا م شروع کر دیا جائیگا۔ان مقامات پر مرد حضرات، خواتین و معذور افراد کے لیے الگ الگ پبلک ٹوائلٹس بنائی جائیں گی۔دورہ کے موقع پر بلدیہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،پی ڈبلیو ڈی کے نمائندگان کو ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر نقشہ تیار کریں اور اس حوالے سے تما م ضروری اقدامات اٹھائے جائیں یہ پبلک ٹوائلٹس سماجی ادارہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بنائے جارہے ہیں۔ توقع ہے کہ رمضان المبارک سے قبل میرپور شہرمیں پبلک ٹوائلٹس تعمیر ہو جائیں گی اس طرح میرپور آزادکشمیر کا واحد شہر ہوگا جہاں مرد و 

Share This Post

More To Explore