محکمہ پولیس کا شہریوں کو فوری سہولیات فراہم کرنے کیلئے “ای گورننس “ کی جانب ایک اور قدم۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کی ہدایت پر ایس پی ساجد عمران نے کمپیوٹرائزڈ “ڈرائیونگ لائسنس“ کے بعد آن لائن “کریکٹر سرٹیفیکیٹ“ کا آغازکر دیا۔

محکمہ پولیس کا شہریوں کو فوری سہولیات فراہم کرنے کیلئے “ای گورننس “ کی جانب ایک اور قدم۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کی ہدایت پر ایس پی ساجد عمران نے کمپیوٹرائزڈ “ڈرائیونگ لائسنس“ کے بعد آن لائن “کریکٹر سرٹیفیکیٹ“ کا آغازکر دیا۔ آن لائن سرٹیفیکیٹ کے آغاز کے بعد شہری ایس پی آفس سے ایک گھنٹے کے اندر اپنا کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآباد اور سپرنینڈنٹ پولیس ضلع نیلم ساجد عمران کی ہدایت پر آن لائن کریکٹر سرٹیفکیٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اب کریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے شہریوں کو تھانے جانے اور نہ ہی کسی سے تصدیق حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ شہری شناختی کارڈ کے ذریعے ایک گھنٹے کے اندر دفتر سپر نٹنڈنٹ پولیس سے اپناکریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ محکمہ پولیس کے اس اقدام کو شہریوں نے سراہا ہے۔

Share This Post

More To Explore