ہیں اچھے مستقبل کے لیے ہمیں آج سخت محنت کرنی ہے۔دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو ایمانداری اور درست طریقے سے بروئے کار لانا ہوگا۔میرپور شہر اسلام آباد کے بعد جدید ترین اور منصوبہ بندی کے تحت آباد ہوا ہے اس کی بڑی آبادی بیرون ملک آباد ہے یہاں کا انفراسٹریکچر بین الاقوامی معیار کا ہونا چاہیے۔تارکین وطن ہمارا اثاثہ ہیں ان کے لیے صنعت اور سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل میں بڑی روکاوٹیں دور ہوچکی ہیں۔فنڈز،ورک فورس، کنسلٹنٹ جیسے معاملات تکنیکی طور پر تقریباً حل کر لیے ہیں آنے والے مہینوں میں شہریوں کو مزید خوشخبری دیں گے۔قبضہ مافیا کے سخت خلاف ہوں یہ مافیا ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھے۔خواتین کے اداروں میں ہرگز مردانہ سٹاف تعینات نہ کیا جائے اس کی نہ تو قانون میں اجازت ہے اور نہ ہی یہ ہماری روایات کے مطابق ہے۔سب انتظامی افسران یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔مجھے فعال اور لائق افسران عزیز ہیں جو ریاست کی ترقی اور قانون کے مطابق امور سلطنت کو چلائیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے میرپور ڈویژن کے دو روزہ اہم دورہ کے دوران آزادکشمیر بھر کے جملہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی محکموں کی پراگرس کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔یہ جائزہ اجلاس آزاد کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جس میں آزاد کشمیر کے وزراء حکومت،معاونین خصوصی مشیران،سیکرٹریز،ڈائریکٹر جنرلز،جملہ محکمہ جات کے ڈویژنل و ضلعی سربراہان محکمہ جات نے شرکت کی۔ جائزہ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات پر عملدرآمد اور آزاد کشمیر بھر میں ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگرس رٹھوعہ ہریام برج، پی ایم یو کے منصوبوں،سڑکات،سرکاری بلڈنگ کی معیاری تعمیرات،آٹا کی سمگلنگ کی روک تھام،آزاد جموں وکشمیر بینک میں سرکاری اداروں کے اکاؤنٹ کھولنے،عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے،ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی سمیت دیگر کئی اہم ایشوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے جملہ متعلقہ سیکرٹریز اور سربراہان محکمہ جات کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے اداروں کے متعلق پراگرس کو تیز کریں ترقیاتی عمل میں سستی لا پروائی نہیں ہونی چاہیے منصوبہ جات اندر معیاد مکمل کیے جائیں اس حوالے سے جائزہ اجلاس ڈویژن کی سطع پر منعقد کیے جائیں۔میرپور میں چار سے پانچ ہزار کنال رقبہ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق پبلک پارک تعمیر کیا جائے جو اوورسیز کے معیار کے مطابق ہو جتنی زیادہ سہولیات یہاں ہونگی اتنے زیادہ اوورسیز کشمیری اور ان کے بچے یہاں آئیں گے جس سے ٹورازم کو فروغ مل سکتا ہے۔سرکاری رقبہ جات پر قبضہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔میرپور بین الاقوامی نوعیت کا شہر ہے اس کی خوبصورتی،صفائی وستھرائی نظر آنی چاہیے۔شہروں میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کیے جائیں۔تھانوں میں ان لائن ایف آئی آر سمیت دیگر لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔جائزہ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے جملہ سرکاری اداروں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے سرکاری اکونٹس بینک آف آزاد جموں وکشمیر میں کھلوائیں تاکہ ریاست کے اس بینک کو شیڈول بنایا جاسکے۔بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے بعد بننے والے دیگر بینک شیڈول بینک بن گے ہیں لیکن بینک آف آزاد جموں و کشمیر شیڈول بینک نہیں بن سکا۔موجود حکومت کے مالی سال کے دوران بینک کو ایک بلین کا پرافٹ ہوا ہے۔وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س خان نے اپنے احکامات پر عملدرآمد پر کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری امجد اقبال کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س خان نے جائزہ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ زراعت کو 5سے 10ہزار کنال اراضی فراہم کریں جہاں ماڈل زرعی فارم،بھیڑ بکریوں کے لیے فارم،ڈیری فارم،سبزیاں اگانے جیسے منصوبے شروع ہوسکیں۔ آزاد کشمیر بھر کے تمام شہروں میں شہریوں کی سہولت کے لیے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے میرپور میں ڈرائی پورٹ کے منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منصوبہ کے لئے رواں مالی سال میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ سے 21 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گے ہیں جس سے 100 کنال رقبہ پر مشتمل اس منصوبہ کے لئے ابتدائی سٹرکچر اور ملحقہ سہولیات قائم کی جائیں گی اس منصوبہ کا سنگ بنیاد گزشتہ سال اگست میں رکھا گیا تھا۔قومی نوعیت کا حامل یہ منصوبہ گزشتہ کئی عشروں سے زیر التواء تھا۔وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان پرعزم ہیں کہ وہ کم سے کم مدت میں جلد از جلد اس منصوبہ کو مکمل کروا کر ڈارئی پورٹ کودو ماہ میں فنکشنل کروائیں گے۔اس موقع پر وزراء حکومت عبد الماجد خان،چوہدری یاسر سلطان، چوہدری مقبول گجر،چوہدری رشید، چیئرمین سی بی آر راجہ امجد پرویز خان، سیکرٹری صنعت وجاہت رشید بیگ،کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجدا قبال کے علاوہ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر چوہدری جاوید اقبال اور محکمہ صنعت کے افسران بھی موجود تھے۔یہ منصوبہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور تحریک انصاف کی حکومت کا شاندار تاریخی منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے میر پور سے اندرون ملک اور بیرون ممالک تجارت آسان ہوگئی اور آزاد کشمیر کے قومی خزانے میں ڈرائی پورٹ کے قیام سے اربوں روپے کی سالانہ آمدن ہوگی۔ ٹیکس اہداف کی مد میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا۔یہ منصوبہ آزادکشمیر کی آنے والی نسلوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے نئے کاروبار بھی متعارف ہونگے۔
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے فیز IIکے تحت تعمیر ہونے والی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔منصوبہ پر 75کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوگی جس میں ریاڈیالوجی،ایم آئی آر،سٹی سکین،الٹر ا ساؤنڈ،انڈو سکوپی،مختلف لیب،آپریشن تھیٹر،گائنی،سرجری،ایڈمنسٹریشن بلاک کے علاوہ دیگر شعبہ جات ہوں گے۔
انہوں نے حکومت آزاد کشمیر اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام بیوہ گان اور زلزلہ متاثرین کے لیے بنائے جانے والے کورٹ ویلج کا افتتاح کیا اور تعمیر شدہ مکانات کے معیار اور سہولیا ت کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم نے حکومت آزادکشمیر اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے زیر اہتمام جاتلاں میں 500بستروں پر مشتمل کورٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کمپلیکس اختر آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔کورٹ کے بچوں نے وزیر اعظم کا والہانہ استقبال کیا۔وزیر اعظم نے کورٹ کے مختلف شعبہ جات دیکھے اور کورٹ کے بچوں سے پیار کیا اور ان کے ہمراہ کھانا کھایا اور خطاب کیا۔وزیر اعظم نے کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کو مثالی اور شاندار قرار دیتے ہوئے کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر کی سماجی اور رفاعی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔وزیر اعظم نے کورٹ کے رفاعی منصوبوں کے لیے مزید زمین اور جگہ کا نام اختر آباد سے منسوب کرنے کا جلد نوٹیفکیشن کرنے کے اعلانات کیے اور کورٹ کے ساتھ حکومت کی طرف سے بھرپور معاونت کرنے کی یقین دہائی کروائی۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے مرزا عبدالقیوم میموریل ہسپتال کا دورہ کیا۔وزیر اعظم کو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو مرزا افتخار قیوم بھگی میں بٹھا کر ہسپتال کی بلڈنگ میں لے گے اس موقع پر شاندار استقبال کیا گیا اور آتش بازی کی گئی۔چیف ایگزیکٹیو مرزا افتخار قیوم نے وزیر اعظم کو کلہ پہنایا اور وزیر اعظم کو شیلڈ پیش کی۔وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س خان سے آزادجموں وکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے صدر چیمبر آف کامرس سید صابر حسین شاہ کی قیادت میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے صنعتکاروں کے مسائل سنے۔وزیر اعظم نے صنعتکاروں کو یقین دہانی کروائی کے میرپور ڈرائی پورٹ 2ماہ میں فنکشنل ہو جائے گا۔صنعتی مراعات کے پیکج کا نوٹیفکیشن 15دنوں میں ہو جائے گا،ایک ہفتہ میں صنعتکاروں کے ریفنڈکیسز یکسو ہو جائیں گے، بیمار صنعتی یونٹ فعال کیے جائیں گے،نئی صنعتوں کے لیے ارزاں نرخوں پر پلاٹ،خصوصی مراعات اورٹیکسز میں رعایت دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے قیام کے لیے ون ونڈو کی سہولت فراہم کریں گے جہاں محکمہ صنعت و حرفت، سی بی آر،ماحولیات اور دیگرمحکموں کے متعلقین موجود ہوں گے۔ صنعتکاروں کو ایک ہی جگہ سے تمام این او سی حاصل ہوسکیں۔صنعتوں پر لگے ہوئے ٹیکسز کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔انھوں نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ ریفنڈ کے کیسز ایک ہفتہ میں شروع ہو جائیں گے۔میرپور میں صنعتکاروں کی سہولت کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائیگی۔

