کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی کی سربراہی میں ڈویژن بھر کے تینوں اضلاع میں چائینز اورغیر ملکی انجینئرز  کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے جملہ اداروں سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔غیر ملکی انجینئرز اور عملہ کی غیر ضروری نقل و حرکت نہ ہونے دی جائے

کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی کی سربراہی میں ڈویژن بھر کے تینوں اضلاع میں چائینز اورغیر ملکی انجینئرز  کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے جملہ اداروں سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔غیر ملکی انجینئرز اور عملہ کی غیر ضروری نقل و حرکت نہ ہونے دی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنیز اور غیر ملکی انجینئرز کی سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں قائمقام ڈی آئی جی راجہ عرفان سلیم،ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری امجد اقبال،ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال،ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز،ایس پی بھمبر راجہ محمد اکمل،ڈی ایس پی کوٹلی سردار طارق محمود،واپڈا منگلا کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران بابر،پاک آرمی،حساس اداروں اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژن بھر کے تینوں اضلاع میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چائنیز اور دیگر غیر ملکی انجینئرز اور سٹاف کی سیکورٹی کے حوالے سے جملہ امور زیر بحث آئے اور جہاں کہیں سیکورٹی کے حوالے سے کمی کوتائی پائی گئی انھیں دور کرنے کی ہدایا ت دی گئیں۔

Share This Post

More To Explore